ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شمالی افغانستان میں ایک حملے میں 6 افراد ہلاک

شمالی افغانستان میں ایک حملے میں 6 افراد ہلاک

Sun, 19 Jan 2020 17:41:57    S.O. News Service

کابل،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)شمالی افغان صوبے فریاب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن محمد رُوزی اور مقامی پولیس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ہلاک شدگان میں چالیس روزہ  ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہیں، جن میں ایک اور کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ افغان طالبان کے زیر اثر علاقے میں پیش آیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔


Share: